نندی پور, پاور پراجیکٹ, میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے نقصان

نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے نقصان

اسلام آباد: فاضل جج ارشد ملک نے ریمارکس میں کہا کہ بریت کی اور درخواستیں بھی دائر ہیں اس لیے تمام درخواستیں سن کر ایک ساتھ فیصلہ سنائیں گے

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔
مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیق پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے