پیٹرولیم, مصنوعات کی, قیمتوں میں 15 فیصد, تک اضافے کی, تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز

اسلام آباد: یٹرول اور ایچ ایس ڈی کے ساتھ ساتھ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی

اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے لیکن ڈویژن میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل قیمتوں میں زیادہ اضافے کو روکنے کے لیے حکومت ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے کم اور دیگر مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) کی ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔
اگر اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری حکومت کی جانب سے منظور کی جاتی ہے تو مئی کے لیے پیٹرول کی قیمت 98 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 26 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 122 روپے 32 پیسے تک پہنچ جائے گی جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 80 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 96 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے