ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس

ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس

ہالی ووڈ ایڈونچرفلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں  بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہالی ووڈ  ایڈونچر فلم: ایوینجرز: اینڈ گیم۔۔ نے  ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فلم نے اب تک دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ ایونجرزاینڈ گیم ، ڈزنی اسٹوڈیوزکی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالرز کمائی کی حد پارکی ہے۔

سپرہیرو فرنچائزکی 22 ویں فلم نے امریکا بھرمیں 350 ملین ڈالرکی کمائی کرکے سیریز کی گزشتہ کڑی ایونجرزانفنٹی وارکی ابتدائی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے جبکہ آٹھ سو انسٹھ ملین ڈالرکا بزنس کرکے انٹرنیشل باکس آفس پر بھی اپنی حکمرانی قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرزکی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔

نارتھمپٹن شائر نے ٹور میچ میں گرین شرٹس کو 274 رنز کا ہدف دے دیا

یہ بھی پڑھیں

کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نےکہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا پاکستانیوں کے کشادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے