پائیدار امن کے قیام پر جنوبی کوریا کے صدر کی تاکید

پائیدار امن کے قیام پر جنوبی کوریا کے صدر کی تاکید

جنوبی کوریا کے صدر نے جزیرہ نمائے کوریا میں پائیدار صلح کے قیام کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کےساتھ ایک مضبوط اور غیر متزلزل امن و صلح کے لئے تیار ہیں۔

جنوبی کوریاکے صدر مون جائے ان نے شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان سے اپنی پہلی ملاقات کو ایک سال پورا ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا میں پائیدار امن کا حصول ایک نیا اور غیر متزلزل راستہ ہے اور ہمیں صبر و حوصلے کے ساتھ مشکلات پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے اس تقریب شمالی کوریا کا کوئی بھی عہدیدار شریک نہیں ہوا بلکہ شمالی کوریا کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں جزیرہ نمائے کوریا میں پائیدار امن کی راہ میں امریکا کو اصل رکاوٹ بتایا گیا ہے۔
جنوبی اور شمالی کوریا کےسربراہوں کے درمیان پہلی ملاقات گذشتہ برس ستائیس اپریل کو پانمونجوم کے سرحدی علاقے میں انجام پائی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں کوریاؤں کے رہنماؤں نے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے ایک معاہدے پردستخط کئے تھے۔ اس ملاقات میں ترک مخاصمت معاہدے کو پائیدار امن کے قیام کے معاہدے میں تبدیل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

برازیل میں کیٹ واک کے دوران ماڈل ریمپ پر گر کر ہلاک

یہ بھی پڑھیں

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا ، ائیر شو میں پاکستان سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے