جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس پاک اور دوسروں کے ناپاک؟

جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس پاک اور دوسروں کے ناپاک؟

اسلام آباد: غریبوں پر ظلم کرنے والی حکومت کے لیے عوام کی طرف سے ردعمل آئے گا

عوام یہ ظلم کب تک برداشت کریں گے، ملک میں دہرا معیار نہیں چلے گا، جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس پاک اور دوسروں کے ناپاک؟

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنا قرضہ موجودہ حکومت نے لیا پاکستانی تاریخ میں کسی حکومت نےنہیں لیا، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے 9 ماہ ضائع کردیے ہیں۔ اگر حکومت کو معاشی بوجھ ڈالنا ہے تو امیروں پر ڈالیں، ایسی پالیسی بنائیں ،کہ جس میں غریبوں کا بھلا ہو۔

بلاول نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کراتی ہے، جبکہ غریبوں کے لیے مزید مہنگائی کر رہی ہے،غریبوں پر ظلم کرنے والی حکومت کے لیے عوام کی طرف سے ردعمل آئے گا، عوام یہ ظلم کب تک برداشت کریں گے۔

عام پاکستانی کا جینا مشکل قرار دے دیا گیا ہے، پیٹرول، آٹاچینی سب مہنگا ہوگیا ہے، آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدوں کو سامنے لانا پڑے گا، اس پر قومی اسمبلی میں بات ہونی چاہیے، ورنہ نہ ہم اسے مانیں گے، اور نہ پاکستان کی عوام مانیں گے۔

بلاول نے کہا کہ ملک میں دہرا معیار نہیں چلے گا، جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس پاک اور دوسروں کے ناپاک؟، ہم صدارتی نظام، فوجی عدالتوں اور جمہوری نظام پر اپنا اپنے مؤقف سے نہیں ہٹیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے مشورہ دیا کہ آپ نے حکومت کرنی ہے تو خدمت کی حکومت کریں، ہمیں گرفتاریوں سے ڈراتے ہو؟، ہم بے نظیر کے سپاہی ہیں، پوری پارٹی اورخاندان کو جیل بھیج دیں پھر بھی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کیوں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

جیسے مارشل لا اور جمہوریت ساتھ نہیں چل سکتے، اسی طرح نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، مشرف نے نیب کو سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا تاکہ پی پی پی کے گروپس بنائے جائیں اور ن لیگ کو توڑا جائے۔

احتساب اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتے ہیں، جبکہ آمر کا قانون اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تاجروں اور مل مالکان کو تنگ کریں گے تو معیشت متاثر ہوگی، ہر ادارے میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی مشکل مالی صورتحال میں حکومت کی لیکن ہم عالمی اداروں سے لڑ پڑے، مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کوریلیف دیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں غریب عوام پر زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے، رمضان پیکج کے حوالے سے آپ نے کیا کیا؟، اب تو وزیراعظم نے بھی مان لیا کہ ان کی معاشی پالیسی ملکی مفادمیں نہیں تھی

 

یہ بھی پڑھیں

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے