پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ

کراچی:  قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےٹیم کا اصل ہدف ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنانا ہے

کپتان بسمہ معروف نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ سیریز جیت کر ویمن ورلڈکپ 2021ءمیں براہ راست جگہ بنانے کا موقع حاصل کرنا ہے۔

قومی ویمن ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمن کی چمپئن شپ کے 3 ایک روزہ میچز اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 6 سے 23 مئی تک کھیلی جائے گی

جنوبی افریقہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ان کا اور ٹیم مینجمنٹ کا اصل ہدف ایک روزہ سیزیر جیت کر ویمن ورلڈ کپ 2021ءمیں ٹیم کی براہ راست جگہ بنانے کا موقع حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ویمن کی چیمپئن شپ پوائنٹس پر بہتری کیلئے سخت محنت کررہی ہیں، میزبان ملک کو اس وقت ہم سے ایک پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، جسے سیریز کو جیت کر ختم کیا جاسکتا ہے۔

اگر پاکستان کی بات کی جائے تو وہ اس وقت 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے پاکستان سے زیادہ 13 پوائنٹس ہیں۔

اس ایونٹ کی میزبان اور آئی سی سی ویمن چیمپین شپ سے 4 بہترین ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گے

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے