بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ نقص امن کے الزام میں گرفتار

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ نقص امن کے الزام میں گرفتار

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسِین جہاں کو سسرال میں ہنگامہ کھڑا کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا

حسین جہاں اپنے شوہر سے علیحدہ ہوچکی ہیں اور اکثر ان کے خلاف بیانات دیتی رہتی ہیں لیکن اتوار اور پیر کی درمیانی شب انہوں نے محمد شامی کے گھر پر قبضہ کرلیا تھا جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

شامی کے اہلخانہ کی شکایت پرامروہہ پولیس نے حسین جہاں کو گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا ۔ گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین جہاں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے گھر آئی تھیں جو کہ ان کا حق ہے لیکن پولیس نے رات کو 12 بجے انہیں گرفتار کرلیا۔

حسین جہاں اور کرکٹر محمد شامی میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم ابھی تک طلاق نہیں ہوئی۔

محمد شامی سے علیحدگی کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں بھی کرلی ہیں جبکہ وہ کئی فوٹو شوٹ بھی کراچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے