بم دھماکوں کے بعد سری لنکا کی سیاحت کو شدید دھچکا

سری لنکا میں 21 اپریل کو 8 بم دھماکوں کے بعد سے سیاحت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، بھارت اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کا دورہ کرنے سے خبردار کیا ہے جبکہ نیدرلینڈز اپنے سیکڑوں شہریوں کو سری لنکا سے لےجانے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کر رہا ہے۔

سری لنکا میں دہائیوں تک جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد گزشتہ دس برسوں میں عوام کے لیے حالات بہتر ہونے لگے تھے کہ حالیہ سانحے سے ایک بحرانی صورت پیدا ہوگئی ہے۔

کولمبو میں واقع ماؤنٹ لاوینیا ہوٹل کے چیئرمین سنتھ اوکواتے نے کہا کہ ایسٹر دھماکوں میں 253 افراد کی ہلاکت کے بعد ان کی 30 فیصد بکنگز منسوخ ہوچکی ہیں۔

سلسلہ وار دھماکوں میں 40 غیر ملکی بھی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد کولمبو میں چھٹیاں منانے کے لیے آئے اکثر غیرملکی شہری پہلی پرواز سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔ایسٹر پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے ملک میں سیاحت کی صنعت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دو روز قبل یورپین ٹریول کمپنی ٹی یو آئی نے سری لنکا کے لیے بکنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

نکی ہیلی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے دو اہم مشیروں نے ان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے