حاضری, سے, استثنا کی, درخواست منظور

حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے

ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ شہباز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔
عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اس مقدمہ میں کتنے ملزمان ہیں،جس پر وکلا ءنے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ملزم ہیں۔
عدالت نے کہا کہ کیس کے جج نجم الحسن بخاری ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ،جس پروکلا ءنے کہا کہ رمضان کے بعد کی تاریخ رکھ لیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانونی طور پر 14روز سے زائد تاریخ نہیں ڈالی جاسکتی۔
عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے