اسپتالوں میں, ہیٹ ویو الرٹ جاری, کردیا, گیا

اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا

کراچی: اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

محکمہ موسمیات نے یکم سے 3 مئی کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔
ہیٹ اسٹروک اُس وقت ہوتا ہے جب انسانی جسم اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے تیزی سے پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کو باہر سے ٹھنڈک پہنچائی جاسکے لیکن پسینے کے اخراج کی صورت میں پیدا ہونے والی پانی کی اندرونی کمی کو فوراً پورا نہ کیا جائے تو پانی اور نمکیات کی کمی کے باعث جسم کا قدرتی کولنگ سسٹم ناکارہ ہوجاتا ہے اور انسان تھکاوٹ، سرسام یا لو لگ جانے جیسے جان لیوا امراض کا شکار ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، دھوپ میں نکلنے کی صورت میں شہری چھتری کا استعمال کریں۔
جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے ملبوسات کا استعمال کیا جائے، چست اور موٹے کپڑے پہننے سے گریز کریں۔
موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے شہری ہیلمٹ کا استعمال کریں، گرمی سے گھر آکر فوری طور پر سرپر پانی ڈالنے سے گریز کریں۔
سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گیلا کپڑا لپیٹنے سے بھی گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے