میں کبھی کسی, جنس کا, مذاق نہیں, اڑا سکتا

میں کبھی کسی جنس کا مذاق نہیں اڑا سکتا

فلم ’ہیلپ می دردانہ‘ میں یاسر حسین ایک نوجوان لڑکے کو کسی مشکل میں پھنسنے کے بعد اپنی والدہ کا کردار نبھائیں گے، جس کی تصاویر چند روز قبل سوشل میڈیا پر انہوں نے شیئر کی میں کبھی کسی جنس کا مذاق نہیں اڑا سکتا

شائقین کو ایسا محسوس ہوا کہ یاسر حسین اپنی اگلی فلم میں ایک مخنث کا کردار نبھانے جارہے ہیں، جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
صارفین نے یاسر حسین کے کردار کی تصاویر دیکھ کر سوال کیا کہ آخر کوئی مخنث یہ کردار کیوں نہیں نبھا رہا؟
کئی ایسے کمنٹس بھی سامنے آئے جن میں سوال کیا گیا کہ ’انڈسٹری میں بہت سے مخنث افراد ہونے کے باوجود یاسر حسین کو اس کردار کے لیے چنا گیا، مایوسی‘، جبکہ ایک اور کمنٹ میں سوال کیا گیا کہ ’آپ یہ کردار ادا کرنے سے انکار بھی کرسکتے تھے‘۔
جس کے بعد اب یاسر حسین نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، جس میں اداکار نے بتایا کہ وہ فلم میں کسی مخنث کا کردار نبھانے نہیں جارہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو یہ غلط فہمی ہورہی ہے کہ میں مخنث کا کردار نبھارہا ہوں، ایسا کچھ نہیں ہے، میں اپنی والدہ کا کردار نبھاؤں گا، اور میں کبھی کسی جنس کا مذاق نہیں اڑا سکتا، جب یہ فلم سامنے آئے گی تو لوگوں کو میرے کردار کا اندازہ ہوجائے گا، یہ ایک مزاحیہ کردار ہے، امید ہے لوگوں کی غلط فہمی دور ہوجائے‘۔

یہ بھی پڑھیں

کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نےکہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا پاکستانیوں کے کشادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے