فیشن شو کے دوران 26 سالہ ماڈل, کیٹ واک, کرتے, ہوئے اسٹیج پر, گرکر ہلاک

فیشن شو کے دوران 26 سالہ ماڈل کیٹ واک کرتے ہوئے اسٹیج پر گرکر ہلاک

ساؤ پاؤلو: برازیل کے دارالحکومت ساؤپاؤلو فیشن ویک کی تقریب کے آخری روز برازیلین ماڈل ٹیلز سوآریس ریمپ پر کیٹ واک کے دوران اچانک زمین پر گرگئے

پہلے تو شو کے حاضرین یہ سمجھے کہ ان کا گرنا فیشن شو کا کوئی ڈرامہ ہے تاہم جب میڈیکل ٹیم وہاں پہنچی اور سوآریس کے منہ سے جھاگ نکلتا دیکھا تو شائقین کو سمجھ آیا کہ معاملہ سنگین ہے۔
موقع پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر ماڈل کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔
سوآریس کی ہلاکت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور شو میں موجود بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سینڈل میں لگے تسموں کی وجہ سے گرے۔
ساؤ پاؤلو فیشن ویک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ٹیلز سوآریس کی موت پر ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

ابوظہبی:  ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے ڈرون کے ذریعے تیل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے