اسرائیل لبنان, پر, حملے کی, حماقت سے, باز رہے

اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے

بیروت: فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں لبنانی وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا

ہم نے صہیونی ریاست کی کسی بھی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔ اگر اسرائیل ہمارے ہوائی اڈوں پر بمباری کرے گا تو ہم صہیونی ریاست کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس نے ہماری تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل کی تیل کی تنصیبات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے