حکومت نے, نئی ویزا, پالیسی, کا نوٹی فکیشن, جاری کردیا

حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزادیا جائے گا

 

ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا،آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ
اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں۔
نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے، جس سے 48ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہیں۔
نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے