عمران خان, کے ایک ارب, میں سے 90, فیصد پودے, غائب ہیں

عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سےمعلق آڈیٹرکی رپورٹ پربیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں ، 10کروڑ پودوں کو 5ارب بنا دیا ، کوئی بات نہیں زبان پھسل گئی ہوگی

ایک کروڑ نوکری اور50لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے ،کیا 5ارب درخت بھی اُسی سیارے پرلگائے گئے جہاں 50لاکھ گھرتعمیرہورہے ہیں؟ 23 سالہ ڈرامے کی حقیقت روز عیاں ہورہی ہے ۔
عمران خان صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں ،شکرہے یہ نہیں کہا کہ پشاورمیں لائٹ کی رفتارسے تیزمیٹروبنائی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے نیب کوبھی حدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری سونامی جھوٹ کے ثبوت قوم کے سامنے آگیا پوچھنا تھا کیا اس کی خبرنیب تک بھی پہنچی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے