تنازعات, میں گھری, خواتین کیخلاف, تشدد پرمباحثے

تنازعات میں گھری خواتین کیخلاف تشدد پرمباحثے

نیویارک: ہفتے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشیدہ علاقوں میں تنازعات میں گھری خواتین کیخلاف تشدد پرمباحثے ہوا

پاکستان نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ متاثرہ خواتین کو باعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،ایسے سنگین جرائم کا مقصدخواتین میں دہشت اورخوف پھیلانا ہے،ایسےسنگین جرائم سےمتاثرہ خواتین کوانصاف دلاناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے