ہاکی, دنیا بھر, میں پاکستان, کی پہچان ہے

ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے

لاہور: حسن سردار نے فیڈریشن حکام کے احتساب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حساب اور احتساب ہر جگہ اور سب کا ہونا چاہیے

اب تک ہاکی میں کام کرنے والے سب عہدیداروں کا احتساب ہوناچاہیے لیکن اس کے ساتھ کھیل کی پرموشن کا بھی سوچنا چاہیے۔ ہاکی فیڈریشنز کے ساتھ سب اولمپئنز کو بھی اس بارے میں اپنا کردار ادار کرنے کی ضرورت ہے، لاہور میں ڈار اور رانا ظہیر اکیڈمی کی طرح ہر شہر میں اکیڈمیز پر توجہ دینی چاہیے، اس کے ساتھ سب سے ضروری تعلیمی اداروں میں ہاکی بحال کرنے کا کام ہے۔ ہم سب اسکول ہاکی سے قومی ٹیم تک پہنچے،اب اسکول ہاکی ختم ہوکررہ گئی ہے، جب تک اپنے نظام کوٹھیک نہیں کریں گے، معاملات میں بہتری لانا مشکل ہوگا۔
ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے، اس میں تین اولمپکس گولڈ کے ساتھ چار ورلڈکپ ہم جیت چکے ہیں،کرکٹ کی طرح دس بارہ ملکوں میں کھیلاجانے والا کھیل نہیں، بلکہ یہ اولمپکس سپورٹس ہے جو ایک سو چھتیس سے زیادہ ممالک میں مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے