رمضان المبارک, کی آمد, سے قبل ہی قیمتوں, میں نمایاں, اضافہ

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی: چینی کی قیمت پر نظر ڈالیں تو رواں سال کے آغاز میں اس کی قیمت 55 روپے کلو تھے جو فروی میں بڑھ کر 58 سے 60 روپے فی کلو ہوئی جبکہ مارچ میں ریٹیل مارکیٹ میں چینی 63 روپے فی کلی دستیاب تھی

کراچی میں دکاندار 68 سے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کر رہے ہیں جبکہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے پہلے ہی کم ہول سیل قیمت میں اسٹاک جمع کیا ہوا تھا اور وہ اب مارکیٹ میں قیمت کے مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے اچھا منافع بنا رہے ہیں۔
اس حوالے سے کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے سربراہ انیس مجید کا کہنا تھا کہ 2 ماہ قبل ہول سیل قیمت 53 سے 55 روپے فی کلو تھی جو اب 63 سے 64 روپے کلو کے درمیان ہے۔
کارخانوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، شوگر ملز والے کاشتکاروں سے 182 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 200 روپے کا 40 کلو گنا حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس سیزن میں ملک میں گنے کی پیداوار بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
جن اشیا خورونوش کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 9.32 فیصد، اس کے بعد پیاز کی قیمت میں 8.35 فیصد، آلو 4.71 فیصد، انڈے 4.52 فیصد، کیلے 3.42 فیصد، دال مونگ 1.98 فیصد، چینی 1.86 فیصد، دال ماش 1.42 فیصد، لہسن 0.73 فیصد، دال چنا 0.67 فیصد، تیار چائے 0.59 فیصد، مٹن 0.51 فیصد، دہی 0.28 فیصد، سادہ ڈبل روٹی 0.14 فیصد، ہڈی والا گوشت 0.03 فیصد، چاول اری 0.03 فیصد، پکی ہوئی دال 0.02 فیصد اور گڑ 0.02 فیصد مہنگا ہوا۔
اس کے علاوہ ہفتے کے دوران جو غیر غذائی اشیا مہنگی ہوئیں ان میں سیگریٹ میں 0.02 فیصد اور شرٹ 0.47 فیصد اضافہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے