اسکارلٹ جانسن نے امریکی سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا

اسکارلٹ جانسن نے امریکی سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا

 امریکیاداکارہ اسکارلٹ جانسن نے امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے سیاست مین انٹری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں حصہ لیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی معروف ہولی وڈ اداکارہ نے سیاست پر بات کی ہو اور انہوں نے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہو۔

اسکارلٹ جانسن سیاست میں انٹری کے حوالے سے دوسروں سے اس لیے بھی مختلف ہیں کہ انہوں نے صدارتی سیاست میں نہیں بلکہ مقامی سیاست میں آنے کا عندیہ دیا ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے نہ صرف اپنے فلمی کیریئر پر بات کی بلکہ انہوں نے پہلی بار سیاست پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ مستقبل قریب میں سیاست میں آ سکتی ہیں۔

اسکارلٹ جانسن نے انٹرویو کے دوران امریکی جماعت ’ڈیموکریٹک‘ کے سیاسی طور پر کمزور ہونے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں اس پارٹی کے صدارتی عہدیدار کے حوالے سے بھی بات کی۔

اداکارہ نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے کہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینہ مستقبل بعید میں ہوسکتا ہے، تاہم مستقبل قریب میں یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے مطابق علاقائی سطح پر اور معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں مقامی سیاست کا کردار اہم ہوتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں۔

یہ بھی پڑھیں

جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا

جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا

کراچی: سن 1931ء کو بھارتی شہر امروہہ میں پید ا ہونے والے جون ایلیا کو، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے