بھارتی الیکشن امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی

نئی دہلی: بھارتی الیکشن میں سب سے امیر امیدوار سابق کرکٹر گوتم گمبھیر قرار پائے ہیں

بھارت میں عام انتخابات جاری ہیں جن میں مختلف مراحل میں پولنگ کا عمل ہو رہا ہے۔ اب اس انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر کے اثاثے 145کروڑ 15لاکھ بھارتی روپے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی اہلیہ نتاشا کے نام پر بھی 8کروڑ 15لاکھ روپے رکھے ہیں۔

گوتم گمبھیر کا یہ پہلا الیکشن ہے۔ ان کے پاس ایک بی ایم ڈبلیو 530ڈی اور ایک اوڈی کیو5گاڑی ہے۔اس کے علاوہ ان کے پاس ماروتی ایس ایکس4، بلینو، مہندرا بولیرو اور کے ٹی ایم بائیک بھی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیل کے مطابق گوتم گمبھیر نے 2017-18کے مالی سال میں اپنے کاروبار سے 12کروڑ 40لاکھ بھارتی روپے کمائے۔بھارتیہ جنتا پارٹی ہی کے منوج تیواری دوسرے امیر ترین امیدوار ہیں جن کے اثاثے 24کروڑ بھارتی روپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے