سری لنکا کے سیکریٹری دفاع سیکیورٹی ناکامی قبول کرتے ہوئے عہدے سےمستعفیٰ

سری لنکا کے سیکریٹری دفاع سیکیورٹی ناکامی قبول کرتے ہوئے عہدے سےمستعفیٰ

 کولمبو: سری لنکا کے سیکریٹری دفاع نے اپنا استعفیٰ صدر میتھریپالا سریسینا کو ارسال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے سیکریٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو نے ایسٹر کے موقعے پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں ’سیکیورٹی ناکامی‘ قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری دفاع نے صدر کو بتایا کہ وہ بم دھماکوں سے متعلق غفلت برتنےکی ذمہ داری قبول کرتے اور استعفیٰ پیش کرتے ہیں تاکہ صدر نئے امیدوار کا انتخاب کریں۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق سری لنکن میں امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر خبردار کیا کہ وہ ’عبادگاہوں کے مقامات‘ پر جانے سے گریز کریں کیونکہ ہفتے کے اختتام پر ممکنہ طور پر دہشت گردی کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر نے خود کش حملوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات کو نظرانداز کرنے پر سیکریٹری دفاع اور پولیس کے سرابرہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز ڈپٹی وزیر دفاع رووان ویجواردان نے دوران پریس کانفرنس تسلیم کیا تھا کہ معلومات کے تبادلے میں شدید فقدان رہا اور حکومت کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

نکی ہیلی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے دو اہم مشیروں نے ان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے