جنیفر گارنر 2019 کی خوبصورت ترین خاتون قرار

جنیفر گارنر 2019 کی خوبصورت ترین خاتون قرار

ہولی وڈ اداکارہ دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے پیپل میگزین نے اداکارہ، کاروباری شخصیت اور بچوں کے لیے حقوق کے لیے سرگرم جنیفر گارنر کو اپنی سالانہ فہرست میں خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔

47 سالہ اداکارہ کے بارے میں میگزین کا کہنا تھا کہ ان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ کیرئیر اور اپنے فلاحی کاموں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے ساتھ 3 بچوں کی پرورش بھی کررہی ہیں۔

اداکارہ ایک بے بی فوڈ کمپنی کی شریک بانی اور سیو دی چلڈرن کی سفیر بھی ہیں۔

اداکارہ نے کہا ‘جوانی میں وہ خود کو پرکشش تصور نہیں کرتی تھیں، میں خوبصورت لڑکیوں میں سے نہیں تھی، اور اس خیال نے مجھے ذہنی طور پر مضبوط کیا

اداکارہ نے ہولی وڈ اسٹار بین ایفلک سے شادی کی تھی مگر دونوں کی طلاق ہوگئی اور اب وہ دونوں 3 بچوں کی پرورش کررہے ہیں۔

انہوں نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جب وہ کسی فوٹو شوٹ کے بعد گھر آتی ہیں تو بچے ان کے میک اپ پر اعتراض کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا

سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا

بالی وڈ: کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے