رمضان ریلیف, پیکج کے تحت 19 اشیائے, خورد و, نوش پر سبسڈی دی ,جائے گی

رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دی جائے گی

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی

دال چناپر 20، دال مونگ پر 15 ، دال ماش پر 10، سفید چنے پر25، بیسن پر 20، کھجور پر 30، باسمتی چاول پر 15 جب کہ سیلا اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔
مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر10 روپے سبسڈی دی جائے گی جب کہ چائے کی پتی پر فی کلو 50 روپے اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز میں تمام مصالحہ جات پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایک بار کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منوا سکتا

ایک بار کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منوا سکتا

اسلام آباد: ‘آزادی مارچ’ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے