9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند

کراچی : کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عاشورہ کے دونوں دن صبح 7 بجے سے ماتمی جلوسوں کے اختتام تک شہر میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری، مشیر قانون و دیگر حکام نے شرکت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرام الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آمرانہ حکومتیں تنقیدی میڈیا کو کھلی چھوٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں

آمرانہ حکومتیں تنقیدی میڈیا کو کھلی چھوٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں

کراچی: کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کے سالانہ سروے میں یہ بات سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے