وزیراعظم کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات، ڈان نیوز کی مزمت

اسلام آباد ۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ڈان نیوز میں شائع ہونے والی خبر کی مذمت کی گئی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکت کی ۔اس موقع پرقومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اس خبر کو متفقہ طور پر مسترد کیا گیا ،شرکا کا کہنا تھاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈ یا کو سیکیورٹی امور پر افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں۔وزیراعظم نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔اس موقع پر یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت تمام اداروں کے ساتھ ایک پیج پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کی مالی کفایت شعاری پالیسی

وفاقی حکومت کی مالی کفایت شعاری پالیسی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت رواں مالی سال2019-20 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے