مزید دلائل نہیں, دینا چاہتا، گزشتہ, سماعت پر, جو دلائل, دیے, وہ کافی ہیں

مزید دلائل نہیں دینا چاہتا، گزشتہ سماعت پر جو دلائل دیے وہ کافی ہیں

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 30 اپریل کو سنایا جائے گا

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید دلائل نہیں دینا چاہتا، گزشتہ سماعت پر جو دلائل دیے وہ کافی ہیں۔
نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔
مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیق پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے