ایک بار, پھر سخت سیکیورٹی, میں پولیو, مہم شروع

ایک بار پھر سخت سیکیورٹی میں پولیو مہم شروع

چمن: گزشتہ روز سلطان زئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا تھا اور ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوئی تھیں

جاں بحق ہونے والی پولیو ورکر نسرین کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جن کی نماز جنازہ میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
لیویز حکام کے مطابق پولیو ٹیم پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف لیویز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
آج چمن میں ڈی سی شفقت انور شاہوانی کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت، مختلف سیکورٹی اداروں کے حکام، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل پولیو کمیونیکیشن سپورٹ سمیت پولیو افسران نے شرکت کی۔
جلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم دوبارہ شروع کردی گئی ہے، تمام ٹیموں کو متعلقہ علاقوں میں پہنچا کر مکمل سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع خیبر سمیت, دیگر, اضلاع کے خاصہ داروں کی, نفری گنتی, کی جائیگی

ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع کے خاصہ داروں کی نفری گنتی کی جائیگی

پشاور: سابق چیف سیکریٹری، قبائلی ملکان، وی آئی پیز، بیورو کریٹس اور سیاسی شخصیات سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے