حکومت میں قابل لوگ ہیں توایکٹ ,کے ساتھ, رولزکیوں, نہیں بنا دیتے

حکومت میں قابل لوگ ہیں توایکٹ کے ساتھ رولزکیوں نہیں بنا دیتے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک ماہ میں پولیس رولزاورایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرا دی، اے جی سندھ نے وزیراعلیٰ کی یقین دہانی سے متعلق عدالت کوآگاہ کردیا

حکومت کی یقین دہانی پریقین نہیں کیونکہ ان کی بد نیتی واضح ہوچکی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت میں قابل لوگ ہیں توایکٹ کے ساتھ رولزکیوں نہیں بنا دیتے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پولیس رولزکا معاملہ اسمبلی چلا گیا تو وہی ہوگا جو پہلے ہوتا آیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی آئی جی سندھ بھی نہیں کرسکتے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 9 جنوری اور22 مارچ کو کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔
اے جی سندھ نے کہا کہ نیا پولیس ایکٹ بنانے کی کمیٹی میں آئی جی سندھ بھی شامل ہیں۔
کابینہ کمیٹی نےعدالتی فیصلے کے مطابق قانون سازی سے انکارکردیا، کابینہ کمیٹی میں امتیازشیخ، شبیربجارانی، عبدالکبیرقاضی شامل ہیں۔
سندھ حکومت کے 2 وزرا سندھ ہائی کورٹ کوبتائیں گے کیا کرنا ہے؟ اے جی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت بند کمرے میں پولیس معاملے پرقانون سازی نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف عناصر تینوں کو ناکام ثابت کرنے کیلیے نکاسی و فراہمی آب کا نظام خراب کرنے کو متحرک

مختلف عناصر تینوں کو ناکام ثابت کرنے کیلیے نکاسی و فراہمی آب کا نظام خراب کرنے کو متحرک

کراچی: صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی رسہ کشی بھی جاری ہے۔ ملکی معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے