آل ٹائم ورلڈکپ الیون میں وزیراعظم عمران خان اور وسیم اکرم شامل

لاہور : ‘آل ٹائم ورلڈکپ الیون’ کی قیادت پاکستانی وزیراعظم عمران خانعمران خان کے سپرد کی گئی ہے۔

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے ’آل ٹائم ورلڈکپ الیون‘ کا اعلان کیا جس میں قیادت عمران خان کے سپرد کی گئی ہےاور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی شامل کیا گیا ہے

ویب سائٹ کے 22 سٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی ہے جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، پاکستان کے عمران خان، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر، پاکستان کے وسیم اکرم، آسٹریلیا کے شین وارن، سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن اور آسٹریلیا کے گلین میگرا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے