نشوہ کیس: عدالت نے اسپتال سے تفصیلات طلب کرلی

کراچی: مقامی عدالت نے نشوہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسپتال سے انجیکشن کی پرچی طلب کرلی۔

سٹی کورٹ میں نشوہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ملزمان کو پیش کیا۔ عدالت نے حراست میں لیے گئے ملزمان کو 28 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

جج نے فیصلہ سنایا اور نشوہ کو لگائے جانے والے انجیکشن سمیت اسپتال میں بچوں کے آئی سی یو کی موجودگی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعہ 322 کا اضافہ بھی کردیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو اسپتال عملے کی تعلیمی قابلیت اور دیگر کوائف بھی جمع کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانبپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشوہ کی موت کو قتل قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ 9 ماہ کی بچی کو غلط انجیکشن لگایا گیا میری نظر میں یہ قتل ہے۔

کیس کی شفافانہ تحقیقات کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ مسقبل میں عوام ایسے واقعات سے محفوظ رکھا جاسکے، ایک شخص کی کوتاہی پر ادارہ بندکرنا کوئی حل نہیں، ہمیں طبی شعبےکی مکمل جانچ پڑتال کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی سمندری حدود سے پہلی مرتبہ بلیک بلینکٹ آکٹوپس ملے

پاکستان کی سمندری حدود سے پہلی مرتبہ بلیک بلینکٹ آکٹوپس ملے

کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق یہ مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے