پاکستان میں صورتحال بہتر ہے پاک فوج نے قربانیاں دے کرامن بحال کیا

فیصل آباد: صدر پاکستان نے کہا ہے کہ ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے ہیں، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اب بہتر ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے پاک فوج نے قربانیاں دے کرامن بحال کیا

پہلے گلگت میں 15 ہزار سیاح آتے تھے، اب سیزن میں 24 لاکھ آئے، پاکستانیوں نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو گلے لگایا، مشکل وقت میں دنیا کے ممالک 50 مہاجر برداشت نہیں کرتے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ کشیدگی میں پاکستان کا میڈیا امن چاہتا تھا، البتہ سرحد پارکا میڈیا جنگ چاہتا تھا.

بدعنوانی سےغیریقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، معاشی وسماجی ترقی کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے، کرپشن کے خاتمے سے معاشی ترقی ہوگی، سرمایہ کاری بڑھےگی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ مجھے فیصل آباد سے لگاؤ ہے، اپنے چچا اور کزنز کے پاس اکثر فیصل آباد میں قیام کرتا تھا۔ فصل آبا دمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایچ ای سی سےبات کروں گا، قوموں کی کامیابی کے لئے منزل کا تعین بہت ضروری ہے، قوموں کواپنی منزل کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے