دہلی کے ریلوے اسٹیشن, سمیت دیگر, کئی ریلوے اسٹیشنوں, کو بم ,سے اڑانے, کی دھمکی

دہلی کے ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر کئی ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دلی: دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہوسکنے پر 16 مئی کو کاشی وشوناتھ مندر اور دہلی میں موجود اہم مندروں کو اڑایا جائے گا

دھمکی ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے شاملی ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو بھیجا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے۔
ڈی جی پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی ہے، جب کہ محکمہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی ریلوے اسٹیشنوں کو ملنے والی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پورے ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں۔ ان انتخابات کے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت: کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی

بھارت: کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی

بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے