بینکنگ کورٹ کی, عمارت میں, اچانک آگ, بھڑک اٹھی

بینکنگ کورٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور : جمعرات کو  مال روڈ پر واقع بینکنگ کورٹ کی عمارت میں گراونڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی آدھی سے زائد عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بھجانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا،ایک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ جج کے ریٹائرنگ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
بینکنگ کورٹ کے ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیاجبکہ آتشزدگی کے باعث ججز کے چیمبرز اور کمروں میں موجود بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

مسیحی قبرستان, میں قبروں, پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

مسیحی قبرستان میں قبروں پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

اوکاڑہ: سینٹ اینتھونی چرچ کے پادری فادر جیمز نے بتایا کہ ’اس قبرستان میں 20 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے