بچوں, کے خون, کے نمونے, ایچ آئی وی کی, تشخیص

بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی کی تشخیص

لاڑکانہ: تحصیل رتو ڈیرو کے 16 بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے جن میں سے 13 بچوں میں ایڈز وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف لاڑکانہ میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہے جو سندھ کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ ہے۔
انچارج ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ تمام بچوں اور ان کے والدین کے تصدیق شدہ کٹس سے آج ہی دوبارہ ٹیسٹ کرائے جائیں گے، کبھی کبھار ناقص کٹس غلط رپورٹس بھی دیتی ہیں۔
سندھ میں ایچ آئی وی وائرس کے اندازاً ایک لاکھ سے زائد مریض ہیں اور تمام رجسٹرڈ مریضوں کو دوائیں ملتی ہیں، پروگرام کا فوکس جنرل پاپولیشن پر نہیں، مخصوص گروپس پر ہے۔
انچارج پیتھالوجسٹ پی پی ایچ آئی جیکب آباد ڈاکٹر عبدالحفیظ کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 4 ماہ سے 8 سال تک کے درمیان ہیں اور بچوں میں آلودہ خون منتقل ہونے سے بلڈ ٹیسٹ ایچ آئی وی پازیٹو ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی کا بریک ڈاؤن تقریباً رات 11 بجے ہوا

بجلی کا بریک ڈاؤن تقریباً رات 11 بجے ہوا

کراچی: الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب شہر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے