نورا فاتحی کو, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان, کی آنے, والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں, کاسٹ کرنے, کا فیصلہ

نورا فاتحی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ میں ’دلبر گرل‘ کے نام سے مشہور مراکشی اداکارہ نورا فاتحی نے پاکستانی سپر اسٹارماہرہ خان کی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے

ماضی کے مشہور گیت ’دلبردلبر‘ پر آئٹم نمبر کرکے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی آئٹم گرل نورا فاتحی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نورا بالی ووڈ کی طرح اس فلم میں بھی آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔
نورا کی پاکستانی فلم میں شمولیت کی خبر نے ان کے پاکستان میں موجود چاہنے والوں کو پرجوش کردیا تھا، تاہم نورا کی جانب سے پاکستانی فلم سائن کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب نورا نےاس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے۔
فلم ’سپر اسٹار‘ میں آئٹم نمبر کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہ کہاں سے پھیلی، تاہم میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، نہ میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے اورنہ ہی فلم ’سپراسٹار‘ میں ڈانس نمبر کررہی ہوں بلکہ میں تو یہ خبر سن کر حیران ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ نے رقص میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے