وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج دوپہرخصوصی طیارےسے بیجنگ کےلئےروانہ ہوں گے، عمران خان بیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگی کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ تقریب سےمرکزی خطاب کریں گے، فورم کےدوسرےسیشن سےوزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، ۔فورم میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کےاعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دےگی جبکہ چینی صدر شرکاکےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے،گالہ پر فارمنسزبھی ہوں گی ، بیلاروس کے صدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعظم کی آفیشل ملاقاتوں کاسلسلہ26اپریل سےشروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینالوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں۔
وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سےون آن ون ملاقات28اپریل کوہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے