قومی کرکٹرز پرعالمی کپ کے دوران اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی

عالمی کپ کے دوران قومی کرکٹرز اپنی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

دورے کی طوالت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے چند اہم فیصلے لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی دورہ انگلینڈ پر اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے لیکن عالمی کپ کے دوران وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے مشکل شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں پر اہلخانہ اور بچے ساتھ رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

پی سی بی نے طویل ورلڈکپ اور زیادہ سفر کے باعث کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑی زیادہ خوش نہیں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے