آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ماڈل و اداکار آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘کی پہلی جھلک

حیشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘کی کاسٹ میں آمنہ الیاس سمیت سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔

فلم کا پہلا ٹیزر دیکھ کر فلم کے حوالے سے اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ ایک ریمکوم فلم ہے جس میں کامیڈی اور رومانوی تڑکا ہے۔

فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں پر مبنی ہے جو شادی کرنے کے لیے بےتاب ہیں اور انہیں شادی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ رواں برس 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نےکہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا پاکستانیوں کے کشادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے