بیان کومتنازع بناکرپیش, کرناکسی, طور پر, پاکستان کی, خدمت نہیں

بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے آگئی ، ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا وزیراعظم کا ایران میں بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا

بیان کا مقصد غیر ریاستی عناصر کی جانب نشاندہی تھا۔
وزیراعظم آفس کا کہنا تھا غیرملکی عناصر پاکستانی زمین کا استعمال کرتے رہے کلبھوشن مثال ہے، ایسے ہی ایران افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی۔
وزیراعظم بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے پربات کررہےتھے، یہی وجہ ہے وزیراعظم خطےمیں امن کیلئےکوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم کے بیان کو کسی اور تناظر میں دیکھنا سراسرغلط تشریح ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا بیان کو متنازع بناکر پیش کرنا کسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں۔
دورہ ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا دہشت گردی کی وجہ سےدونوں ملکوں میں اختلافات بڑھ رہےہیں،ایک دوسرے پربھروسہ کرنا ہوگاکہ ہماری سرزمین دہشت گردی کےلیےاستعمال نہیں ہوگی، پاکستانی سرزمین سے متعلق فیصلہ مشترکہ اور ہمارے مفاد میں ہے۔
پاکستانی سرزمین سے ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ چاہتے ہیں ایرانی سرزمین سے بھی پاکستان کو نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ایک بار کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منوا سکتا

ایک بار کہہ دیا کہ یہ حکومت ناجائز ہے تو کسی کا باپ بھی اسے ہم سے جائز نہیں منوا سکتا

اسلام آباد: ‘آزادی مارچ’ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے