پاکستان میں تعلیم, اورٹرانسپورٹ, کی, بہتری کیلئے, جاپان میدان, میں آگیا

پاکستان میں تعلیم اورٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جاپان میدان میں آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں تعلیم اورٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جاپان میدان میں آگیا ، جاپان پاکستان کو سات ارب چالیس کروڑروپےدےگا، یہ رقم پاکستان میں صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبےکیلئےفراہم کی جائے گی

وزیرخارجہ نے جاپانی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں بنے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی، اس کےعلاوہ پاکستانی نوجوانوں کوجاپان بلانے کیلئے بھی مفاہمتی یاداشت پربھی دستخط ہوئے ہیں۔
رقم کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے کے اختتام پر کیاگیا ہے ، جس کے مطابق چار ارب پچاسی کروڑ روپے صحت کیلئے جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے دو ارب پچپن کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جاپانی ہم منصب کو منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مکمل سدباب سے متعلق بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

اشیائے خورو نوش بالخصوص آٹے کی قیمتوں میں ’مصنوعی اضافے‘ پر سخت تشویش

اشیائے خورو نوش بالخصوص آٹے کی قیمتوں میں ’مصنوعی اضافے‘ پر سخت تشویش

اسلام آباد: ای سی سی اجلاس کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے