اسحٰق ڈار, کے اثاثہ جات, ان کے, ذرائع آمدن, سے زائد ہیں

اسحٰق ڈار کے اثاثہ جات ان کے ذرائع آمدن سے زائد ہیں

اسلام آباد: اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا اسحٰق ڈار کے اثاثوں میں 83-1982 سے لے کر 2008 میں کئی گنا اضافہ ہوا، جن کی کل مالیت پہلے 91 لاکھ روپے تھی جو 2008 تک بڑھ کر 83 کروڑ 16 لاکھ روپے ہوگئی

واجد ضیا کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کے اثاثہ جات ان کے ذرائع آمدن سے زائد ہیں
عدالت ان کی تمام منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرلیں تھیں، جن میں لاہور میں ان کا گھر اور پلاٹس، اسلام آباد میں پلاٹس، پارلیمنٹیرینز اینکلیو میں پلاٹ، سینیٹر کاپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی میں پلاٹ اور 6 گاڑیاں شامل ہیں۔
واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر خزانہ نے اپنے معاونین کے ذریعے بینک آف امریکا، التوفیق انوسٹمنٹ کمپنی اور ایمریٹس بینک میں اکاؤنٹس کھلاوائے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کی ہدایت پر ہی نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر سعید احمد اور ہجویری مداربہ کے اراکین نے جن کا مقصد قرضے حاصل کرنا اور کاروبار کو سہولت دینا تھا۔
ہ بینک اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز سے متعلق سعید احمد نے انکار کیا تھا، جبکہ اسحٰق ڈار کے کہنے پر ہجویری مضاربہ کے ملازم محمد نعیم کو چیک بک دیں۔
واجد ضیا کا کہنا تھا کہ پیسوں کے بچاؤ کے لیے ہجویری مضاربہ کے نام سے بھی اکاؤنٹس کھولے گئے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے کے بیان کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی جہاں اسحٰق ڈار کے وکیل استغاثہ کے گواہ سے جرح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے