آغا سراج درانی کا, ریمانڈ مکمل, ہو چکا

آغا سراج درانی کا ریمانڈ مکمل ہو چکا

کراچی:آغا سراج درانی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے اور ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے اور پہلے درجے کی تفتیش مکمل ہوچکی جب کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عدالت نے ڈائریکٹر نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘ڈائریکٹر صاحب، 29 مئی تک تحقیقات مکمل کریں اور جامع جواب جمع کرائیں’۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا ‘آپ بتائیں کب تک نیب ریفرنس داخل کریں گے جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا 4 ہفتوں کی مہلت دے دی جائے، عدالت نے کہا اگر 4 ہفتوں میں تحقیقات مکمل نہ کیں تو دستیاب شواہد پر فیصلہ سنا دیں گے۔
آغا سراج درانی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ‘میری گرفتاری کا طریقہ کار قانون کے برخلاف تھا اور سیاسی انتقام کی خاطر گرفتار کیا گیا جب کہ گھر پر چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی’۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نیب اب تک میرے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، میری گرفتاری کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور انکوائری کو ختم اور ضمانت پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے