ماچس, کی ڈبیہ, جتنا ریڈار, تیار

ماچس کی ڈبیہ جتنا ریڈار تیار

ریاض: ڈرون کا غیرمعمولی استعمال بڑھتا جارہا ہے جس کے بعد اب ڈرون کی رہنمائی کے لیے ماچس کی ڈبیہ جتنا ریڈار تیار کیا گیا ہے جو رات کے وقت ان کی رہنمائی کرسکتا ہے

انتہائی کم خرچ آلہ ہے جس کا وزن صرف 150 گرام اور یہ 5 وولٹ کی بیٹری سےچلتا ہے۔ اگر اسے بصارت سے محروم شخص کی چھڑی پر لگادیا جائے تو یہ 12 سے 20 میٹر کے فاصلے پر موجود کسی رکاوٹ یا خطرے سے آگاہ کرسکتا ہے۔
موجودہ ریڈار بھاری اور بہت بڑے ہیں جبکہ وہ لمبے طولِ موج کی ریڈیائی لہروں کو استعمال کرتے ہوئے بہت سے اہم تفصیلات کو ظاہرہی نہیں کرپاتے ۔ اسی لیے یہ کم بجلی استعمال کرنے والا ننھا منا ریڈار بنایا گیا ہے۔
ریڈار میں دو مائیکرواینٹینا نصب ہیں جو ہدف کا زاویائی محلِ وقوع معلوم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم یہ اتنا طاقتور نہیں کہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اسے نابینا افراد کےعلاوہ روبوٹ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ریڈار فری کوئنسی ماڈیولیٹڈ کنٹی نیوس ویو (ایف ایم سی ڈبلیو) طرز کا آلہ ہے جو مسلسل مختلف فریکوئنسیوں کی ریڈیائی لہریں پھینکتا رہتا ہے جس سے پس منظر میں معمولی تبدیلیوں کو بھی نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے جب اس کی آزمائش کی تو حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ۔ ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کے سانس لینے کے عمل کو بھی نوٹ کیا گیا جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے