متعدد, علاقوں ,میں, ہزاروں, افراد نے اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار

متعدد علاقوں میں ہزاروں افراد نے اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار

پشاور: پولیس بنیادی صحتی مرکز کو نقصان پہنچانے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں درجن مقدمے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ 12 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے

پولیو حکام کے مطابق ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا، ان کے مطابق پولیو ٹیم کے اراکین نے صبح 10 بجے اس وقت مہم ختم کردی جب کوئی بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر تیار نہیں ہوا۔
پیر کے روز پشاور کے علاقے بڈھ بھیڑ میں چکر اور پیٹ درد کی شکایت پر کئی بچے ہسپتالوں میں لائے گئے تھے اور سینکڑوں بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی پہنچایا گیا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔
زیادہ تر نفسیاتی اثر کا معاملہ تھا کو بچوں پر اثر انداز ہوا، پولیو ویکسین سے بچوں کی اموات کی افواہیں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں اور پورا دن ہسپتال میں بچوں کو لایا جاتا رہا۔
ان افواہوں میں مزید ہیجان مساجد سے ہونے والے اعلانات نے پیدا کردیا جس میں اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے کی تاکید کی گئی تھی اس اضطراب میں سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے خلاف وائرل ہونے والی ویڈیو سے مزید پیچیدگی پھیل گئی۔
کوہاٹ میں پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے 6 ہزار 8 سو 98 واقعات رونما ہوئے جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے بچوں کو قطرے پلوائے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

پشاور: پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو ضلع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے