ہمارے کوئی, جارحانہ, عزائم نہیں

ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں

ٹوکیو: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 7 سال بعد جاپان کا پہلا دورہ ہے

وزیرخارجہ نے جاپانی قیادت کوپاکستان میں اقتصادی اصلاحات پربریفنگ دی جب کہ دورے کے دوران دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کےعزم کا اظہارکیا گیا۔
جاپانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی آمدن متاثرہورہی ہے، جاپان ہماری 20 کروڑآبادی کی فوڈ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے، جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف پرتفصیلی بات چیت کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے پربات ہوئی

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے