سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا نرالا انصاف

کراچی:معصوم نشوہ جان سے گئی، اسپتال پر صرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد

دارلصحت اسپتال کی غفلت کے باعث نو ماہ کی نشوا کی ہلاکت کے معاملے پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے  نرالا انصاف کرتے ہوئے اسپتال کے صرف دو ملازمین کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ غفلت برتنے پر اسپتال پر صرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

ہیلتھ کیئر کمیشن رپورٹ میں آغا معیز اور مڈوائف ثوبیہ کو واقعہ کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن نے سخت ترین ایکشن لینے کے بجائے اسپتال کے ساتھ رعایت برتی

رپورٹ کے مطابق بچی کی طبیعت اسپتال میں لگائے جانے والے غلط انجکشن کے سبب زیادہ خراب ہوئی جس کی وجہ سے بچی کے دماغ، دل اور جگر پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوئے۔

معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کردی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشیدشاہ کو آج سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

خورشیدشاہ کو آج سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

سکھر:عدالت نے نیب ٹیم کو ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 21 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے