اداکارہ میرا کی طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا فلم ’باجی‘کے ذریعے شوبز میں دھماکے دار واپسی

مشہور اداکارہ میرا گزشتہ کئی عرصے سے فلموں سے دور ہیں، تاہم اب وہ فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں۔

فلم ’’باجی‘‘ کے چرچے تو پہلے ہی میڈیا پر چھائے ہوئے تھے لیکن اب فلم کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

’’باجی‘‘ کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پورے ٹیزر میں اداکارہ میرا اپنی پرفارمنس اور بہترین لُک کی وجہ سے چھائی رہیں یہاں تک کہ انہوں نے فلم میں شامل پاکستان کی سپر ماڈل آمنہ الیاس کو بھی خوبصورتی اور پرفارمنس میں پیچھے چھوڑدیا۔

یہ بھی پڑھیں

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

نصرت فتح علی خان نے 16 سال کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے