جارج مونسی نے صرف 25 بالز پر سنچری مکمل کی

گلوسٹرشائر کی سیکنڈ الیون کے بیٹسمین جارج مونسی نے صرف 25 بالز پر سنچری اسکورکی ۔

غیرآفیشل ٹوئنٹی 20 میچ میں انھوں نے ففٹی 17 بالز پر مکمل کی جبکہ اگلی 8 گیندوں پر وہ سنچری مکمل کرچکے تھے۔ مجموعی طور پر انھوں نے 39 بالز پر 147 رنز اسکور کیے۔

مونسی کے پارٹنر جی پی ولوز نے بھی 53 گیندوں پر سنچری مکمل کی مگر اصل شومونسی کے نام رہا، جنھوں نے بعد میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ٹام پرائس کے ہمراہ مجموعے کو مقررہ 20 اوورز میں ناقابل یقین 3 وکٹ پر 326 رنز تک پہنچایا، ٹام پرائس نے 23 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرس گیل کا ہے جنھوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے ناقابل شکست 175 رنز بنائے تھے

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے