ارباز خان نے بھی دوسری شادی کی تیاریاں شروع کردی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ارباز خان ماڈل گرل جارجیا ایڈریانی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوسکتے ہیں۔

ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا سے اپنی طلاق اور دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ رشتے میں ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں اسی مہینے شادی کرسکتے ہیں۔

ارباز خان نے بتایا کہ طلاق کے بعد ان کا شادی سے بھروسہ نہیں اٹھا اور نہ ہی انہوں نے طلاق سے خود کو مایوس ہونے دیا ہے، وہ اپنے گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں اور نہ ہی ان کے دل میں کوئی کڑواہٹ ہے۔

دوبارہ شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں دوبارہ خوشی آسکتی ہے اور ممکن ہے کہ وہ دوبارہ بھی شادی کریں لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ کب صحیح موقع، شخص اور حالات بنتے ہیں۔

ارباز خان نے دوسرے لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ لوگوں کو شادی ضرور کرنی چاہیے

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ نے رقص میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے