ایف بی آر, كی جانب سے, نوٹیفکیشن, بھی جاری, کردیا گیا

ایف بی آر كی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

اسلام آباد: بینكوں كو یومیہ پچاس ہزار روپے سے زائد اور ایک ماہ میں دس لاكھ روپے یا اس سے زائد رقم نكلوانے والے لوگوں كے كوائف طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے كٹوتی كردہ ود ہولڈنگ ٹیكس كی رقم كی تفصیلات

ایف بی آر پچاس ہزار روپے سے زائد یومیہ كی مد میں جبکہ ایک ماہ كے دوران دس لاكھ روپے سے زائد رقوم نكلوانے والے فائلر و نان فائلر لوگوں كی مانیٹرنگ كرے گا اور بینكوں كی آن لائن سسٹم كے ذریعے فراہم كردہ ماہانہ اسٹیٹمنٹس سے حاصل كردہ معلومات كی بنیاد پر ان لوگوں كے ذرائع آمدنی معلوم كی جائیں گے، اس ضمن میں ایف بی آر كی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پہلے والے ایس آر او میں بینكوں كیلئے ایف بی آر كو جمع كروائی جانیوالی رپورٹ میں یومیہ پچاس ہزار اور ماہانہ دس لاكھ روپے سے زائد رقوم نكلوانے والے لوگوں كے كوائف مانگے گئے تھے، مگر اس میں رقوم نكلوانے والوں سے كٹوتی كردہ ود ہولڈنگ ٹیكس كی رقم كے اندارج شامل نہیں تھا اب بینكوں كو صارفین سے كٹوتی كردہ ود ہولڈنگ ٹیكس كی رقم بھی بتانا ہوگی۔
پہلے جاری كئے جانیوالے نوٹیفكیشن كے تحت ایف بی آر كے قرضے معاف كروانے والوں، كرنسی ٹرانزیكشن رپورٹ اور مشكوک ٹرانزیكشن كرنے والوں كی تفصیلات حاصل كرنے كے اختیارات ختم كردیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر كے اختیارات كو صرف بینكوں سے قرضوں پر منافع كی تفصیلات حاصل كرنے اور ایک ماہ میں دس لاكھ روپے یا اس سے زائد رقم نكلوانے والے لوگوں كے كوائف اور ان سے كٹوتی كردہ ود ہولڈنگ ٹیكس كی اسٹیٹمنٹس كی تفصیلات تک محدود كیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی پی شریک چیئرمین کی انجیو گرافی کا مشوره

پی پی شریک چیئرمین کی انجیو گرافی کا مشوره

اسلام آباد: ترجمان آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے